قبلہ اول مسجد اقصیٰ بیت المقدس کی حفاظت کیلئے اسلامی فوج کے خصوصی دستے بھیجے جائیں,

رحیم یار خان ( ) قبلہ اول مسجد اقصیٰ بیت المقدس کی حفاظت کیلئے اسلامی فوج کے خصوصی دستے بھیجے جائیں، فلسطینیوں کی حمایت میں مسلم امہ کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،

ان خیالات کا اظہار تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت پاکستان کے سربراہ مفتی حبیب اللہ قادری رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دونوں کی چالیں ایک جیسی ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر ہندونگر اوراسرائیل بیت المقدس کو یہود نگر بنانے کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں، ان دونوں کی سرپرستی امریکہ، برطانیہ، فرانس،جرمنی اور دوسری صہیونی طاقتیں کر رہی ہیں،دنیا کے مسلم حکمرانوں کو جب عیاشیوں سے فرصت ملے گی تو سوچیں گے، انہوں نے کہاکہ مسجد اقصٰی اور بیت المقدس کی اسرائیلی فورسز کی طرف سے بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلا ف جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اورمسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی جارہی ہے، فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور نسل کشی پر یورپی یونین اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظالمانہ اورغیرمنصفانہ اقدام کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کردارادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں