رحیم یارخان ( )اسرائیلی فوج کا نہتے نمازیوں پر مسجد اقصیٰ میںحملہ کھلم کھلادہشت گردی ہے جس کی پر زروز مذمت کرتے ہیں ،2 ارب مسلمانوںکیلئے تشویش کی بات ہے کہ مٹھی بھریہودیوں کا جب دل چاہئے مسلمانوں پرحملہ آورہوجاتے ہیں اسرائیلی بدمعاشی کا دن بدن بڑھنا لمحہ فکریہ ہے اوآئی سی کو فوری طورپر نوٹس لینے کی ضروت ہے،فلسطینیوں پر ظلم وستم کے
پہاڑ توڑے جارہے ہیں انسانی حقوق کے علمبردار تنظیمیں خاموش ہوکر اسرائیل کے اقدامات کی حمایت کررہی ہیں جو کہ شرم کا مقام ہے
ان خیالات کا اظہارضلعی صدرمرکزی انجمن تاجران وسابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسیایشن پنجاب عبدالرؤف مختار، وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عثمان محمود،سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری شفیق علیم،ضلعی صدر فلور ملز ایسوسی ایشن محمودخان درانی،سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس حاجی جاوید ارشاد،ضلعی جنرل سیکرٹری فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری وسیم شہزاد،سابق سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شوکت حیات، ممبر چیمبر آف کامرس وفلور ملزایسوسی ایشن چوہدری زاہد ارشاد،ممبر چیمبرآف کامرس اینڈ فلورملز ایسوسی ایشن چوہدری فہیم شفیق،نائب صدر انجمنتاجران میاں عبدالسلام،معروف بزنس مین میاں سعدحسن،ایگز یکٹو ممبر چیمبر
آف کامرس میاں شاہد رسول،ضلعی صدر ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن شہبازاحمد،جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد حسین،ممبر چیمبر آف کامرس چوہدری محمدقاسم،ممبر چیمبر آف کامرس رانامحی الدین،معروف سوشل ایکویسٹ سماجی ورکرعامر فاروق اور ڈپٹی کوارڈیٹیٹراینٹی ناکوٹیکس کمیٹی چوہدری محمد ریاض
جٹ، ڈائریکٹر عبود پراپرٹی بزنس عمر فاروق پاشانے بیت المقدس مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہانسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کو فلسطینیوں کا خون کیوں نظر نہیں
آرہا،اقوام متحدہ کے پاس آج تک کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کا کوئیآپشن تک نہیں ہے اورروز انسانی حقوق کا پرچم اٹھائے نعرے لگاتے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر ظلم بند
نہ کرکے اللہ پاک کے عذاب کو دعوت دی ہے وہ دن قریب ہے جب یہودی صفحہہستی سے مٹ جائیں گے انشاء اللہ دین اسلام کا پرچم کی بلند رہے گا۔
Load/Hide Comments