دکھی انسانیت او رمسائل و پریشانیوں میں گھرے طبقات کو خوشیوں میں شریک رکھنا ہی عید الفطر کا حقیقی فلسفہ ہے,ڈپٹی کمشنر

مورخہ13 مئی 2021
رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت او رمسائل و پریشانیوں میں گھرے طبقات کو خوشیوں میں شریک رکھنا ہی عید الفطر کا حقیقی فلسفہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الفطر نماز کی کی ادائیگی کے بعد دارلامان، شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست علی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، ڈی ایم ایس ڈاکٹر الیاس احمد، سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر شاہ، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زوبیہ مدثر سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے عید گفٹس تقسیم کئے اوران کے معاشرتی و گھریلومسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تاکہ آئندہ وہ یہ خوشیوں بھرے تہوار اپنے گھر والوں کے ساتھ منا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے شیخ زید ہسپتال چلڈرن وارڈ میں زیر علاج بچوں سے گہری ہمدردی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے والدین کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا سانجھا دکھ ہے اور بچوں سمیت ہسپتال میں زیر علاج تمام مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ جلد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز ،نرسز و دیگر پیرا میڈیکس سٹاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ہمارے ہیروز ہیں جو عید کے دن اپنے گھروں اور فیملی ممبران کوچھوڑ کر عوام کی خدمت کے لئے اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہیں،ان تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس سٹاف کو سلام پیش کرتا ہوں۔


ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کے دورہ پر خواتین بیرک، جیل ہسپتال، کچن اور چلڈرن بیرک کا دورہ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو عید کی مبارک باد دی اور گفٹس تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے اسیران جیل کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے وزٹ پر وہاں مقیم بچوں کے ساتھ خوب وقت گزارااوربچوں سے پیار و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارک باد دی۔انہوں نے ہدایت کی کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کی پرورش اور فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ وہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں اور مستقبل میںا یک خود مختار شہری کی حیثیت سے اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو سکیں۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ میں مقیم بچوں کی ضروریات اور آسائش کا خیال رکھا جائے تاکہ کسی لمحہ بھی انہیں احساس محرومی پیدا نہ ہو۔انہوں نے بچوں کے ہمراہ عید الفطر کا کیک کاٹا اور بعد ازاں بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں