رمضان اور عید الفطر پر بہترین فرائض کی ادائیگی پرپولیس افسران و اہلکاروں کوشاباش”

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا ہے کہ رمضان اور عید الفطر پر بہترین فرائضکی ادائیگی پر شاباش، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کارروائی، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور معاشرتی جرائم کا قلع قمع یقینی بنایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکل پولیس افسران سٹی و صدر، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے ہونے والی میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شاباش دیتے ہیں کہ پولیس افسران و اہلکاروں نے رمضان المبارک اور عیدالفطر پر فرائض کی ادائیگی کے دوران بھر پور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی انتہائی مہارت، فرض شناسی اور جانفشانی سے سرانجام دئیے، اب ایک نئی جہت کے ساتھ اپنے علاقوں کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے کمر بستہ ہوجائیں، پنڈنگ مقدمات میرٹ پریکسوئی، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور معاشرتی جرائم کے قلع قمع کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کام کریں تاکہ عوام میں احساس تحفظ برقرار رہے اور ان جان و مال کا تحفظ یقینی ہو، انہوں نے اس موقع پر گزشتہ کارگزاری کی رپورٹ لی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی بیخ کنی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ میٹنگ میں ڈی ایس پیز عظمت اللہ، زبیر بنگش، ایس ایچ اوز شبیر احمد جھورڑ، محمود خان، حاجی محمد یسین، رانا شفاقت، ارشد وڑائچ، شہزاد ارشد، الیاس گورایہ، محمد اسلم خان م رانا عارف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں