رحیم یارخان( )شوگرمافیاکے حق میں وزیراعظم عمران خان کولاعلم رکھ کررات کی تاریکی میں بننے والاایکٹ فوری منسوخ کیاجائے، منسوخی نہ ہونے کی صورت میں کسان تنظیمیں ملک بھرمیں شدیداحتجاج کریں گی،
شوگرملزمافیانے کسانوں کے 12ارب روپے دبائے ہوئے ہیں، یہ رقم فوری طورپرکسانوں کوجاری کی جائے، کسان تنظیموں کی پریس کانفرنس میں حکومت سے اپیل، گزشتہ روزڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کسان بچاؤتحریک کے رہنماء چوہدری محمدیاسین، سیدمحمودالحق شاہ بخاری، جمیل ناصرچوہدری، جنیدنائچ، چوہدری نصیروڑائچ نے کہاکہ حکومت نے کسانوں کواعتمادمیں لیے بغیررات کی تاریکی میں کسان دشمن ایکٹ سٹینڈنگ کمیٹی کوبھجواکرپراناآرڈیننس ختم کردیاگیاجس میں کسانوں کوشوگرملوں کے خلاف تحفظ فراہم کیاگیاتھاجس میں اہم بات شوگرملوں کی نومبرمیں کرشنگ کاآغازبقایاجات نہ دینے پرایف آئی آرکااندراج شامل تھا اس ایکٹ میں یہ تمام چیزیں ختم کرکے کسانوں کوپھران کے حقوق سے محروم کردیاگیاہے، انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں خصوصاًجنوبی پنجاب اورسندھ کی شوگرملزنے زمینداروں کے 12ارب روپے کی رقم دبائی ہوئی ہے اوراس وقت کپاس کی کاشت شروع ہے زمینداروں کے پاس کھاد،بجلی، زرعی ادویات مہنگی ہونے کی وجہ سے رقوم دستیاب نہیں ہے اس لیے شوگرملززمینداروں کے بقایاجات فوری طورپراداکرے جس میں 44کروڑروپے ضلع رحیم یارخان کی شوگرملزنے زمینداروں کے اداکرنے ہیں، کسان رہنماؤں نے کہاکہ جہانگیرخان ترین کی شوگرملزکے ذمہ کوئی بقایاجات نہیں ہے، انہوں نے تمام بقایاجات بروقت اداکردیے ہیں، کسان رہنماؤں نے کہاکہ اس ایکٹ کومنسوخ نہ کیاگیاتواحتجاج کادائرہ پنجاب اوراسلام آبادتک بڑھادیاجائے گااورجب تک اس ایکٹ کوختم نہ کیاگیاتوکسان احتجاج جاری رکھیں گے، چوہدری محمدیاسین نے کہاکہ ہم نے ضلع کے دوایم پی ایزجن میں میاں محمدشفیع اوررئیس نبیل شامل ہیں جوکہ اس سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبرتھے انہوں نے ایکٹ کے بارے میں لاعلمی کااظہارکیاجوہمارے حیرت کی بات ہے۔
Load/Hide Comments