کمسن چرواہے کی موت کی شفاف تحقیات کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او عمر سلامت

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ کمسن چرواہے کی موت کی شفاف تحقیات کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ایچ او تھانہ منٹھار کے ہمراہ کمسن چرواہے احسان کے گھر اور جائے وقوعہ کا دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اطلاع ملتے ہی احسان کی موت کی وجوہات کو سامنے لانے اس کے محرکات اور ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلا حیتیں اور وسائل برؤے کار لا رہی ہے اور اس سلسلہ میں متوفی احسان کی چھوٹی بہن کے بیان پر عبدالطیف اور اس کے بیٹے فیصل کو حراست میں لے کر تحقیقات کا اغاز کر رکھا ہے۔ جبکہ اس سلسلہ میں دیگر آپشنز پر بھی کام کیا جارہا ہے اس کیس کی اعلانیہ اور خفیہ اعلانیہ تفتیش کی جائے گی اور کیس کی تہہ تک پہنچا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے متوفی احسان کی چھوٹی بہن سے وقوعہ سے متعلق گفتگو کی جو کہ مبینہ طور پر چشم دید گواہ ہے، انہوں نے احسان کے ورثاء سے اظہار تعزیت بھی کیا اس موقع پر اہل علاقہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں