محنتی،ذمہ دار، فرض شناس ملازمین کسی بھی ادارے کاحسن ہوتے ہیں, چوہدری فاروق وڑائچ

رحیم یارخان( )ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کے بھائی وپی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری فاروق وڑائچ نے کہاکہ محنتی،ذمہ دار، فرض شناس ملازمین کسی بھی ادارے کاحسن ہوتے ہیں جواپنی کارکردگی سے اداروں کانام روشن کرتے ہیں، ایسے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہم سب پرلازم ہے تاکہ ان میں مزیدکام کرنے کاجذبہ پیداہو،

ان خیالات کااظہارانہوں نے ٹی ایم اے ورکشاپ کے گیراج میں عیدالفطرپررات دن ڈیوٹی دینے والے ڈرائیورزاورعملہ میں عیدگفٹ تقسیم کرنے کی سادہ اورپروقارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فاروق وڑائچ نے کہاکہ عیدالفطرپرشہرکوخوبصورت اورصاف اورشفاف بنانے میں ان ڈرائیورزاورعملہ نے دن رات کام کیااورعیدبھی انہوں نے سڑکوں پرکام کرتے ہوئے منائی، ان کی ان خدمات کاصلہ تونہیں دیاجاسکتالیکن ان کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ معمولی سے گفٹ ان کی ذمہ داریوں کااعتراف کرنے کے مترادف ہے، اس موقع پرچیف آفیسرعظمت قدیرگورائیہ نے کہاکہ یہ ہمارافرض ہے کہ ہم اپنی قومی ذمہ داریوں کوپوراکریں، اس کے باوجودجن ڈرائیورزاورعملہ نے رات دن ایک کرکے شہریوں کوصاف ستھراماحول فراہم کیاوہ لائق تحسین ہے، اس موقع پرانہوں نے تمام ڈرائیورزاورعملہ میں عیدگفٹ تقسیم کئے، واضح رہے کہ چوہدری فاروق وڑائچ نے اپنی سالگرہ کاکیک بھی ان ملازمین کے درمیان کاٹااوراپنی گہری خوشی کااظہارکیا، اس موقع پرتمام ملازمین نے چوہدری فاروق وڑائچ کاشکریہ اداکیا، اس موقع پرایس ڈی اوسیدوقارزیدی، خاورریاض، کاشف بخاری، محمدیاسرچنہ، تنویرکھرل، ملک سفیان ایڈووکیٹ ودیگرموجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں