“سیلاب ہینڈلنگ کی فرضی مشقیں”

متوقع سیلاب کی پیشگی تیاری کے حوالے سے ریسکیو 1122کے تحت ضلع کے تمام اداروں نے سیلاب ہینڈلنگ کی فرضی مشقیں کیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل الرحمٰن،،،

رحیم یارخان (پ ر)ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے پلیٹ فارم سے مشترکہ فلڈ ہینڈلنگ مشقوں کا انعقاد ہوا۔جس میں ہیڈ امین گڑھ کے قریب آدم صحابہ نہر پر ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 ،سول ڈیفنس،محکمہ انہار،محکمہ صحت ،محکمہ لائیوسٹاک،ریڈزپاکستان،پنجاب پولیس، محکمہ تعلیم اور ریسکیومحافظ رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزادنے تمام مشقوں کا جائزہ لیااور ریسکیو1122کی طرف سے بھرپور تیاریوں کو خوب سراہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر سدرہ سلیم اورریجنل ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعبدالستاربابرنے تمام اداروں کی طرف سے مشترکہ فرضی مشقوں کے انعقاداورعملی ریسکیوآپریشن پر بہترین کارکردگی کو سراہا۔ریڈز پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد سلیم اور عہدہ دار شفاقت سردار دیگر رضاکاروں کے ہمراہ شریک ہوئے اور سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیا۔پی ڈی ایم اے کے نمائندے بھی موقع پر موجود تھے۔ان مشقوں میں واٹر بوٹس کا گہرے پانی میں استعمال،پانی یا سیلاب میں پھنسے افراد کو بروقت ریسکیو کرکے محفوظ جگہوں میں منتقل کرنا،زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینا، میڈیکل کے مریضوں کو ریسکیو انفارمیشن کاﺅنٹر سے رجسٹریشن کاﺅنٹر منتقل کرنا وہاں سے متعلقہ میڈیکل کیمپ میں شفٹ کرنا شامل تھا۔جس کا مقصد پنجاب بھر کے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ ہونے والے اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے پیشگی تیاری ،وسائل کی انتظام کاری،بہترین منصوبہ بندی اور سب سے بڑھ کر تمام اداروں کے باہمی اور اشتراکی ریسکیو آپریشن کا جائزہ لینا تھا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرعادل الرحمٰن نے فلڈ فائٹنگ اور ریسکیوآپریشنزکے بارے میں بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں