شیخ خلیفہ کوویڈ ویکسینیشن سنٹر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری’

رحیم یارخان ( عزیرالحق چوہدری سے ) شیخ خلیفہ کوویڈ ویکسینیشن سنٹر میں شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے مرحلہ وار ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری’

روزانہ کی بنیاد پر 2000 شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے’ ویکسین کے لیے آنے والے مرد و خواتین کو ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ دیگر تمام سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں’ ڈاکٹر مظہر حسن’ ڈاکٹر اذکاء عنصر۔ تفصیل کے مطابق شیخ خلیفہ کوویڈ ویکسینیشن سنٹر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 24 گھنٹے مرحلہ وار مرد وخواتین کو ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے

کوویڈ ویکسینیشن سنٹر کے سربراہ ڈاکٹر مظہر حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایمرجنسی لاک ڈاؤن میں شیخ خلیفہ سکول کو ہنگامی بنیاد پر کوویڈ ویکسینیشن سنٹر کا درجہ دیکر شہریوں کو ویکسین کے لیے سہولیات فراہم کی گئیں ہیں سنٹر میں اس وقت 4 ویکسینیشن کے یونٹ بنائے گئے ہیں جن میں دو یونٹ مردوں کے لیے ہیں اور دو یونٹ عورتوں کے لیے ہیں اور 4یونٹس میں 10 ویکسینیشن کے کاؤنٹر لگائے گئے ہیں اور مردوں کے یونٹ میں روزانہ 2 ہزار مرد حضرات کو ویکسین لگائی جاتی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسینیشن سنٹر میں کورونا کے مریضوں کے لیے 2 ایمرجنسی وارڈ بھی مختص کئے گئے ہیں جن کا مقصد شیخ زید ہسپتال میں کورونا کے مریضوں میں رش کی کمی کرنا یا دیگر تحصیلوں سے آنے والے مریضوں کو یہاں علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے

جبکہ خواتین یونٹ کی انچارج ڈاکٹر اذکاء عنصر نے دورانِ گفتگو میڈیا کو خواتین کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ ویکسینیشن سنٹر میں خواتین کے لیے 2یونٹ مختص کئے گئے ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر600 خواتین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاتی ہے رش ہونے کی صورت میں ایس او پیز کے مطابق بڑے ہال میں انتظار گاہ بنائی گئ ہے جہاں خواتین اپنی باری کا انتظار کر سکتی ہیں سکیورٹی کا بہت سخت انتظام کیا گیا ہے کوئی بھی غیر متعلقہ شخص سنٹر کے اندر داخل نہیں ہو سکتا ضروری جانچ پڑتال کے بعد ویکسین لگوانے کے لیے آ نے والے شہری مرد ہو یا خاتون 10 منٹ میں فری کر دیا جاتا ہے ویکسینیشن سنٹر میں تمام پیرا میڈیکل سٹاف کوالیفائیڈ ہے اس لیے 24 گھنٹے ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں