رحیم یارخان ( )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹرانسفر ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راﺅمحمد سلیم کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقاد ،
تقریب میں ممبر پنجاب بارکونسل چوہدری اختر علی محمود چہور ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزمحمد سجاد خان ،مبشر ندیم ،محمد زبیر غوری ،محمد آصف ،سینئر سول ججزشیخ فیاض حسین ،عبدالستار بوسال،محمد علی قذافی، ،سول ججزندیم اصغر ندیم ،خرم سہیل ،رانا راشد افضل ،ملک رفیق احمد،اعجاز احمد،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان چوہدری رمضان شمع سابق صدوربارایم جی ربانی ،چوہدری بشیر احمد،رئیس سہیل مصطفی چاچڑ،چوہدری اشرف مہاندرہ ،سردار حسن نواز نیازی سمیت وکلاءکی بڑی تعدادنے شرکت کی ،
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت اختر خان ایڈوکیٹ نے حاصل کی ،نعت
رسول مقبول ﷺ عبدالحکیم چاچڑ ایڈوکیٹ نے پیش کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مرزا امین خان نے سر انجام دیئے ،تقریب کی صدارت صدرڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ نے کی ،ممبر پنجاب بار
کونسل چوہدری اختر علی محمود چہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راﺅ محمد سلیم نے اپنی سروس کے دوران وکلاءکے ساتھ اچھا وقت گزارا اوروکلا ءکے مسائل کے لئے ہمیشہ تعاون کیا ،صدر ڈسٹرکٹ بار سردار فلک شیر خان گوپانگ ،جنرل سیکرٹری مرزا محمد امین خان نے کہا کہ راﺅ محمد سلیم ایک محنتی تجربہ کار اورتعاون کرنے والے جوڈیشل آفیسر ہیں ان کی
رحیم یارخان تعیناتی کے دوران خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،مسجد محمدﷺ کی تعمیر میں بھی اپنا بھرپور کردارادا کیا انشاءاللہ ہم ان کے اس مشن کو پایا تکمیل کو پہنچائیں گے،
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راﺅ محمد سلیم نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ سروس کا حصہ ہیں تاہم رحیم یارخان میں تعیناتی کا وقت میں ہمیشہ یاد رکھوں گا کیونکہ یہاں کے وکلاءملنسار اور پروفیشل ہیں انہوں نے ہمیشہ جوڈیشری کے ساتھ تعاون کیا میں نے ہمیشہ بلاتفریق وکلاءکے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کی
مسجد محمد ﷺ کا سنگ بنیاد میرے دورمیں رکھا جانا میرے لئے سعادت کی بات ہے اس مسجد کی تعمیرکے نقشہ میں ملٹی کلچرل کو شامل کیا گیا انشاءاللہ جب یہ مکمل ہوگی تو ایک پنجاب بھر میں ایک مثالی مسجد کہلائے گی ،تقریب کے
اختتام پر ممبر پنجاب بارکونسل چوہدری اختر محمود چہورنے راﺅ محمد سلیم کو گلدستہ پیش کیا جبکہ صدربار سردار فلک شیرخان گوپانگ اورجنرل سیکرٹری مرزا محمد امین خان نے ایک یادگاری شیلڈپیش کی اورنیک خواہشات کا اظہار
کیا ۔تقریب میں سابق صدر خادم خاصخیلی ،ایم اے خالق،پیپلز پارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر،سابق جنرل سیکرٹری چوہدری بشارت ہندل ،چوہدری خالد جاوید ندیم ،میاں انورنبی،سینئر نائب صدر میاں فہد منیر، نائب صدر غلام مصطفی امجد بخاری ،جوائنٹ سیکرٹری افتخار حسین سومرو،فنانس سیکرٹری میاں احسن ندیم جان ،لائبریری سیکرٹری میاں
عبدالوحید،آڈیٹر کامران آصف،ایگزیکٹو ممبران میں ملک تاج محمد،اعجاز رسول سری ،عائشہ رحیم ملک،چوہدری طارق جاوید ،چوہدری جاوید اقبال ،چوہدری آصف سعید،سابق نائب صدر آغا عامر کورائی ،محمد احمد کانجو ،جام شکیل احمد
بوبرہ ،فرحان عامر ،چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ ،فلک شیر درگھ ،سلال اشرف مزاری،رانا محمد اکرم سمیت وکلاءکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
Load/Hide Comments