اے ٹی ایم (ATM) کارڈ چور ایک بار پھر سرگرم”

“”””””” اے ٹی ایم (ATM) کارڈ چور ایک بار پھر سرگرم”””””””

رحیم یارخان ( )فراڈ ی عناصر متحرک ،اے ٹی ایم کارڈ ویری فیکیشن کے نام پر پرائیوٹ نمبروں سے رابطہ کرنے لگے ،متعلقہ محکمہ کمپلین سیل کا
اجراءکرے ،شہری کا حکومت سے مطالبہ۔تفصیل کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری خیام کاظم وڑائچ نے کہا کہ آئے روز موبائل نمبروں پر کسی نہ کسی کمپنی کے نام سے عوام کو لوٹنے کے لئے مختلف میسج آنا معمول بن گئے ہیں
جس کی وجہ سے کئی معصوم شہری ان فراڈیوں سے لٹ چکے ہیں جبکہ اب بنکوں کے اے ٹی ایم کارڈ کی ویری فیکیشن کے نام پر مسیج آنا شروع ہو گئے ہیں کہ فلاں نمبر پر رابطہ کریں ورنہ آپکا اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہو جائے گا ،چوہدری خیام کاظم وڑائچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ ان فراڈیوں کے خلاف کاروائی کے لئے کمپلین سیل کا اجراءکرے تاکہ شہری بروقت
اطلاع دے سکیں اوران فراڈیوں کے شر سے محفوظ رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں