وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کردیا

*اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے ایران، عراق اور شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کردیا*

زیارت پالیسی کے تحت حج عمرہ کی طرز پر زائرین کے لئے ٹورز ترتیب دئیے جائیں گے۔ زیارت پالیسی کی حج 2019 کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی صدارت میں اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں شعیہ علماء نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ شعیہ علماء میں علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ امین شہیدی، علامہ عارف واحدی اور غضنفر مہدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری جہانگیر آفتاب اور وفاقی سیکرٹری محمد مشتاق احمد نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایران اور عراق زیارتوں کی پالیسی کے خدوخال پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بریفنگ دی۔ پیر نور الحق قادری نے کہا کہ اس سال ایران، عراق زائرین کے لئے محرم سے قبل کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ شعیہ علماء کے ساتھ ملکر زیارات پالیسی مرتب کریں گے، پیر نور الحق قادری امسال زائرین حج عمرہ کی مانند زیارات پر جائیں گے۔ زائرین مکمل سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرے گی۔ زیارات میں حضرت امام رضا، حضرت امام حسین، امام عبدالقادر جیلانی، امام ابو حنیفہ، بہاالدین نقشبندی بخاری اور امام مجتبی مزارات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ محرم کے دوران ہر سال 60ہزار سے ایک لاکھ زائرین ایران عراق جاتے ہیں۔ ایک سال میں تقریبا 6 لاکھ سے زائد زائرین ایران عراق جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں