#بہاولپور
دنیا بھرمیں سائنسدانوں سے متعلق اعدادوشمار جاری کرنے والے عالمی ادارےAD Scientific Indexنے سال 2021کی فہرست جاری کردی۔
فہرست میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے70سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے عالمی فہرست میں جامعہ اسلامیہ کے 70اساتذہ اور محققین کی شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی فہرست میں بہاولپور یونیورسٹی کے اساتذہ کی شمولیت سماجی اور سائنسی علوم میں ہمارے اساتذہ کی بھرپور محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تحقیق کے میدان میں روز بروزترقی کے سفر پر گامزن ہے جو اس ادارے کے تدریس اور تحقیق میں اعلی معیار کا ثبوت ہے۔AD Scientific Indexمیں جامعہ اسلامیہ کے جن شعبوں میں تحقیق کو سراہا ہے ان میں میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز،ایگریکلچراینڈاینوئرنمنٹل سائنسز،ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز، بزنس اینڈ مینیجمینٹ سائنسز،میتھمیٹکس،انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،کمپیوٹر سائنس اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی،سوشل سائنسزاور اکنامکس شامل ہیں۔
سائنسدانوں کی عالمی فہرست میں شامل ہونیوالے جامعہ کے اساتذہ میں ڈاکٹر مسرت عباس خان،ڈاکٹرمحمد شاہد رضوان،ڈاکٹرظہیرعباس،ڈاکٹرمحمد سلیم،ڈاکٹر رجب علی،ڈاکٹر محمد اظہر خان،ڈاکٹرواجد نسیم جتوئی،ڈاکٹرشازیہ انجم،ڈاکٹراصغرہاشمی،ڈاکٹرحافظ محمدآصف،ڈاکٹرمحمدعاطف،ڈاکٹرحسن دانیال،ڈاکٹرعمران سرورباجوہ،پروفیسرڈاکٹرروبینہ بھٹی،ڈاکٹرغلام عباس،پروفیسرڈاکٹرنویداختر،ڈاکٹرخالدمحمود،ڈاکٹرمحمدحسین طاہر،ڈاکٹرحافظ عبدالصمد،ڈاکٹروسیم الحمید،ڈاکٹرمکشوف احمد،ڈاکٹرمحمدفاروق،ڈاکٹررانااعجاز علی خان،ڈاکٹرفرخ جمال،ڈاکٹرعبدالرحمن،ڈاکٹرمحمد اسداللہ مدنی،ڈاکٹرمحمد نعیم عامر،ڈاکٹرعمران مسعود،ڈاکٹرعصمت،ڈاکٹرعمرفاروق،ڈاکٹرمحمد کاشف عمران،ڈاکٹرعلی زوہیب،ڈاکٹرمحمد آصف،ڈاکٹر مرتضی حسن،ڈاکٹرغلام مصطفی،ڈاکٹرزاہد کامران،ڈاکٹرمحمد عمار خان،ڈاکٹرمحمد ریحان سرور،ڈاکٹرآصف سجاد،ڈاکٹرحسن محمود خان،ڈاکٹر فیصل اقبال،ڈاکٹر غزالہ شاہین،ڈاکٹرسلمان قادری،ڈاکٹرمحمد عرفان،ڈاکٹر خالد جاوید اقبال،ڈاکٹرمحمدامجد،ڈاکٹرتوصیف الرحمن،ڈاکٹرمحمد عادل،ڈاکٹر معین عالم خان،ڈاکٹرنرگس خان،ڈاکٹرمیمونہ اصغر،ڈاکٹرمحمد عمران رشید،ڈاکٹرشکیل احمد،ڈاکٹرمحمد علی قریشی،ڈاکٹرمحمد اختر،ڈاکٹرمحمد انجم عقیل،ڈاکٹرمحمد عاطف نواز،ڈاکٹرمحمد امین،ڈاکٹرمحمد رمضان،ڈاکٹرحفیظ اللہ جنجوعہ،ڈاکٹراظہر حسین،ڈاکٹرمحمد نفیس،ڈاکٹرعابدرشید گل،ڈاکٹرمحمد ارشد،ڈاکٹرعمران خان،ڈاکٹرمرزا عمران شہزاد،ڈاکٹروسیم بابر،ڈاکٹرطارق عباس،ڈاکٹرتوقیر احمد غوری اورڈاکٹرعبدالرحمن شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں جامعہ اسلامیہ میں تحقیقی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سو ملین روپے سے زائد فنڈز یونیورسٹی نے اپنے ذرائع سے مختص کیے۔ تمام شعبوں میں تحقیق کے فروغ کیلئے دو سو سے زائد پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتی عمل میں آئی۔ان اقدامات کی بدولت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تدریس و تحقیق کے شعبے میں عالمی افق پر نمایاں ہوئی ہے۔اس بات کا اظہار مختلف عالمی درجہ بندیوں میں اسلامیہ یونیورسٹی کی بڑھتی ہوئی رینکنگ میں بھی ہوا ہے۔
www.adscientificindex.com
Load/Hide Comments