رحیم یار خان( )سب اچھا کی رپورٹ قابل قبول نہیں۔
حکومت کے وژن کے مطابق ترقی کے ثمرات جنوبی پنجاب کے عام آدمی تک پہنچانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے۔ترقیاتی منصوبے ملک و قوم کی ترقی کا باعث ہوتے ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری مواصلات و تعمیرات جنوبی پنجاب عثمان علی خان نے گزشتہ روز ضلع رحیم یار خان میں جاری مختلف منصوبوں کی جانچ کے موقع پر کیا۔
انہوں نے محکمہ ہائی وے اور محکمہ بلڈنگ کے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ سب اچھا کی رپورٹ قابل قبول نہیں ہے۔ ہر منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے فنڈز قوم کی امانت ہیں اور آپ سب اس کے امین ہیں۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ریڈ کارپٹ استقبال کی بجائے کوالٹی بہترین کی جائے اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری راؤ دلشاد احمد۔ ایس ای ہائی وے بہاولپور طارق خان ملغانی، ایکسیئن ہائی وے حسنین زیدی، ایکسیئن بلڈنگ نعمان سلیمان بھی موجود تھی۔ سیکرٹری مواصلات کے ہمراہ آئی ریجنل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ٹیم نے موقع پر کوالٹی ٹیسٹ کئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو تسلی بخش قرار دیا۔ ایکسیئن ہائی وے حسنین زیدی نے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات (جنوبی پنجاب) کو مختلف منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جاری منصوبوں کی کوالٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے جاری ہدایات پر عمل کیا جا رہا ہے ہر منصوبے کے میٹریل اور تعمیر کے ٹیسٹ لازمی کروائے جا رہے ہیں اور کسی بھی کنٹریکٹر کو سب سٹینڈرڈ کام کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔
ایکسیئن بلڈنگ نعمان سلیمان نے ٹی ایچ کیو لیاقت پور‘بوائز کالز لیاقت پور‘ ریسکیو1122ظاہر پیر‘ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی قریشیاں اور گرلز ڈگری کالج رحیم یا خان کے منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبوں کی تکمیل فنڈز کی فراہمی کی مرہون منت ہے۔کوالٹی کو یقینی بناتے ہوئے دستیاب فنڈز موثر اورفوری استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات جنوبی پنجاب عثمان علی خان کوالٹی کی بہتری کے لئے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے مسلسل دورے کر رہے ہیں اور معیار کی بہتری کیلئے موقع پر ٹیسٹنگ کروا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments