دشمن کی خواہش ہے کہ تمام مذاہب اور مسالک دست گریباں ہوں, چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان

رحیم یارخان( )معروف عالم دین و چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آف ایجوکیشن،مرکزی چیئرمین آرگنائزیشن فار نو مسلم، قاری ظفر اقبال شریف کوان کی دینی خدمات کے سلسلہ میں قومی امن کمیٹی پاکستان کا ضلعی چیئرمین منتخب کرلیاگیا،

مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان پروفیسر سید محمود غزنوی رحیم یارخان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں ان کے اعزازمیں منعقدہ تقریب میں اعلان کیاگیا، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید محمود غزنوی نے کہاکہ قاری ظفراقبال شریف کی دینی اورمذہبی لحاظ سے گراں قدرخدمات ہیں، انہوں نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی، امن وامان اوربھائی چارے کوبرقراررکھنے میں ہمیشہ مثبت کرداراداکیاہے اورسینکڑوں غیرمسلموں کواپنے حسن اخلاق سے دائرہ اسلام میں داخل کیاہے، انہیں ضلعی چیئرمین امن کمیٹی پاکستان منتخب ہونے پرمبارک بادپیش کرتاہوں، امیدہے کہ وہ اسلام کی سربلندی، امن وامان اوربھائی چارہ کوفروغ دینے کے لیے اپنابھرپورکرداراداکریں گے،

استقبالیہ تقریب میں نائب صدر چیمبر آف کامرس چوہدری اعظم شبیر،قاری ظفر اقبال شریف اورتمام مذاہب اور مسالک کی نمائندہ شخصیات نے پروفیسر سید محمود غزنوی کو خوش آمدید کہا، قاری ظفر اقبال شریف نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضا بطہ حیات ہے اسلا م اقلیتوں کے تحفظ اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،اسلام نے ہمیشہ ہی حسن اخلاق کا درس دیا ہے ہم نے پہلے بھی امن کے لیے کام کیا ہے اب بھی پاکستان میں امن وسلامتی بھائی چارے کے لیے کام کریں گے، انہوں نے کہاکہ میں مرکزی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پراعتمادکرتے ہوئے بھاری ذمہ داری عائدکی ہے جس پرمیں پورااترنے کے لیے بھرپورکوشش کروں گا اورسب کوساتھ لے کر چلوں گا، نائب صدر چیمبر آف کامرس چوہدری اعظم شبیر نے کہا کہ ملکی ترقی،خوشحالی اور امن کے لیے ضروری ہے کہ ہم امن وسلامتی بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک ساتھ رہیں،اگر امن قائم ہے تو ہم سب خوشحال رہیں گے، پروفیسر سید محمود غزنوی نے تمام مذاہب اور مسالک کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ دشمن کی خواہش رہی ہے کہ تمام مذاہب اور مسالک دست گریباں ہوں اور ہماری ہمیشہ ہی سے خواہش رہی ہے کہ تمام مذاہب اور مسالک امن کی فضا ء قائم کریں ہم نے ہمیشہ امن وسلامتی کی بات کی ہے،

شرکاء نے قاری ظفراقبال شریف کوقومی امن کمیٹی کاضلعی چیئرمین منتخب ہونے پرمبارک بادپیش کی، اس موقع پر حافظ مدثرسہیل، میاں عمارمظہر، چوہدری منورشریف،عمانوئیل عامی،گرو سُکھ دیو، فرحان عامر ایڈووکیٹ، پریتم داس، محمد حسن زیدی، مولانا عامر فاروق عباسی، چوہدری ریاض احمد نوری، ڈاکٹر طاہرمسلم، محمدندیم مسعود،ملک اعجاز، عبدالغفور عوان،انس ظفر، سہیل چوہدری، شاہد اختر، چوہدری سکندر علی،قیصر غفورچوہدری،چوہدری شفقت، دھرمیندرکمارودیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں