پٹواری کے ٹیسٹ میں اصل امیدوار کی بجائے نقلی شخص کا ٹیسٹ دینے کا انکشاف, اسسٹنٹ کمشنر نے دھر لیا”

رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ریاست علی کی بڑی کاروائی پٹواری کے ٹیسٹ میں اصل امیدوار کی بجائے دھوکہ وجعلسازی کرکے محمد شعیب نامی شخص کا ٹیسٹ دینے کا انکشاف’

شک گزرنے پر اے سی ہیڈ کوارٹر نے ملازمین کے ہمراہ موقع پر دھر لیا جعلسازی کرنے پر اصل وجعلی دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج‘جعلساز پولیس کے حوالے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ سے پیوستہ روز پٹواری کی بھرتی کے دوران کمپیوٹر ٹیسٹ کیلئے آئے جعلساز نے اصل امیدوار بن کر ٹیسٹ پاس کیا شک گزرنے پر اے سی ہیڈ کوارٹر ریاست علی نے دوبارہ ٹیسٹ لینے کے بعد ریکارڈ چیک کیا شناختی کارڈ پر تصویر میچ نہ ہونے پر جعلی امیدوار کو موقع پر دھر لیا‘

دوران تفتیش لودھراں کے رہائشی محمد شعیب نے اعتراف جرم کرلیا‘پولیس کے حوالے مقدمہ درج مزید کاروائی شروع‘ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ریاست علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی امیدوار کو چیک کئے بغیر ٹیسٹ میں بیٹھانے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کی ہدایات پر میرٹ کو یکسو کرتے ہوئے تمام امیدواران کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔کسی بھی امیدوار کو جعلسازی ودونمبری کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی جعلسازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہرصورت یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلساز کے خلاف مقدمہ نمبر 221/21درج رجسٹرڈ کروا دیا گیا ہے تاکہ آئندہ اس قسم کی گھٹیا حرکت نہ کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں