پاکستان پیپلز پارٹی کا اجلاس,جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی قیادت پر اعتماد کا اظہار,

رحیم یار خان( )پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار حبیب الرحمان خان گوپانگ کی صدارت میں ان کی رہائش گاہ پر ضلعی تنظیم کے عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا گیاجس میں ضلعی،تحصیل اور سٹی کے عہدیداروں کی کارکردگی اور ضلعی باڈی کی ماہانہ میٹنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 179 میاں عامر شہباز، جنرل سیکرٹری چوہدری جہانزیب،سینئر نائب صدرصفدر خان کانجو،انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصرخواجہ عالم کوریجہ، فضل احمد سلیمی،فیاض خان،فرخ رضا،اعظیم بخش،نعمان انور،ر اوُ عبدالجبارسمیت رحیم یار خان کے سٹی صدر راجہ سولنگی اور دیگر شریک تھے۔اجلاس میں اسرائیل کی جانت سے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کی بھر پور مزمت کی گئی۔اس طرح موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے روز با روز مہنگائی کے طوفان پر عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کی بھی بھرپور مزمت کی گئی۔اجلاس کے شرکاء نے مشترکہ توڑ پر جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پارٹی کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

اجلاس کے آخر میں پارٹی کے وفات پاجانے کارکنوں شاہد چوہان،صابر بھولا،سید تصورحسین شاہ،سرور جاوید، اور پارٹی کارکنوں فہیم نواز خان کے بھائی سلیم نواز،فیاض خان کی ساس اور شعبہ خواتین کی سینئر رہنما خالدہ مغل کی جواں سال بیٹی کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے ان کی معغفرت کی دعا کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں