چولستان کی طرف نکلنے والی تمام نہریں مکمل بند”

رحیم یار خان( )ہیڈ قاسم سے چولستان کی طرف نکلنے والی تمام نہریں مکمل بند ہیں
ہیڈقاسم پہ چولستانیوں کی طرف سے پُرامن احتجاج کیا گیا,

جس میں شُرکاء,مہر منصور ۔فیروز مہر, حضور بخش منگریہ۔جام سوجھل لاڑ, عابد کٹوال۔حمیر گمنہ , یوسف قادری۔غلام رسول مہر۔مہر سیف اللہ
رئیس عبدالرزاق۔مقصود کلر۔الیاس بھُٹہ
احسان اللہ کوہری سمیت سینکڑوں لوگ شریک ہوئے,تمام شرکاء کا کہنا تھا کہ182 چکوک میں پانی کی قِلت ہے۔جانوروں کےپانی کے تالاب سوکھ چُکے ہیں جبکہ نلکوں کاپانی بھی گہرائی میں چلا گیا ہے,گرینڈ روہی میں ٹوبھوں میں پانی ختم ہوگیا ہے اور جانور مرنا شروع ہوچکے ہیں
اور لوگ نکل مکانی کرکے آبادی کی طرف جارہے ہیں , عباسیہ کینال اس وقت بھی 3600 کیوسک کی فُل کیپیسٹی سے چل رہی ہے

جبکہ چولستان کو 400 کیوسک پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہےابھی تک چولستان میں بمشکل 5 پرسنٹ ایریا میں بھی کپاس کی فصل کی بوائی مکمل نہیں ہوپائی ہےاگر جلد از جلد پانی نہ چلایا گیا تو اس سال چولستان قحظ سالی کا شکار ہوجائے گاکیونکہ چولستان پہلے ہی انتہائی ترقی پزیر علاقہ ہےلوگ بے روزگار ہیں اور اُن کا ذریعہ آمدن صِرف جانوروں اور فصل پر ہے۔
تمام شرکاء نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اگر جلدازجلد نہریں نہ کھولیں گئیں تو چولستانی انتہائی قدم اٹھانے پہ مجبور ہوں گے اور متعلقہ محکموں کا گھیراؤ کریں گے اور بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں