اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی گرانٹ منظور’

بہاول پور ( ) وفاقی حکومت نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی گرانٹ منظور کی ہے جو یقیناًبڑی خوش آئندبات ہے 4090.294 ملین کی اس گرانٹ سے یونیورسٹی کی ترقی و توسیع ایک نیا سنگ میل عبور کریگی اور احمد پور شرقیہ میں یونیورسٹی کا نیا کیمپس قائم ہوگا جس سے علاقے میں تعلیمی ترقی کے ایک نئے دورکا آغاز ہو سکے گا۔

معروف پارلیمنٹیرئن اور دانشور سید تابش الوری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ویژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی نئے اہداف حاصل کر رہی ہے تاکہ یونیورسٹی عالمی درجہ بندی میں بہتر مقام پاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی مالی گرانٹ سے یونیورسٹی میں ایک نیا شعبہ انسٹیٹیوٹ آف فزکس، شعبہ میکینکل انجینئرنگ،جنوبی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر قا ئم کیا جا ئیگا اور ایک سو ایکڑ رقبے پر احمد پور شرقیہ میں نیا کیمپس کھولنے کے علاوہ بہاولنگر کیمپس میں نیا ہوسٹل اور نیا انتظامی بلاک بنا یا جائیگا۔ سید تابش الوری نے کہا کہ متذکرہ مالی گرانٹ کی پلاننگ کمیشن کی مرکزی کمیٹی سے منظوری میں پارلیمانی سکریٹری محترمہ شوذب کنول کی کوششیں قابل داد ہیں بہاولپور کی محرومیوں کے ازالے کیلئے تمام علاقائی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اسی طرح مساعی جاری رکھنی ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں