شیخ زید ہسپتال سے برطرف کیے گیے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ ‘ملازمت پر بحال کرنے کا مظالبہ’

رحیم یار خان( ) شیخ زید ہسپتال ومیڈیکل کالج سے برطرف کیے گیے ملازمین کا ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ملازمت پر بحال کرنے کا مظالبہ۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال ومیڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے برطرف کیے گئے 88ملازمین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پو احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر فہد،ڈاکٹر راشد،ڈاکٹر زنئرہ،ڈاکٹر نمرہ اور دیگر نے بتایا کے شیخ زید انتظانیہ نے کئے سالوں سے ہسپتال میں کام کرنے والے8سو ملازمین کی تنخواہیں روک کر ان کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا کئے روز کے دھرنے اور احتجاج کے بعد کچھ ماہ کی تنخواہیں دیں اور ملازمین کو کام پر بحال کردیا اب 8سو میں سے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے 88 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔انہوں نے کہا کے جس کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ بند ہیں اور شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اہوں نے مزید کہا کے کئے سالوں سے ہم اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہماری کسی قسم کی کوئی شکایت بھی نہیں ہے ہم وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور شیخ زید ہسپتال کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے ہمیں اپنی نوکریوں پر بحال کیا جائے تاکہ ہمارا مستقبل خراب نہ ہو اور 88خاندانوں کا چولہ جلتا رہے۔انہوں نے کہا کے جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا احتجاج کا سلسلہ جارہی رہے گا۔آج سے ہسپتال کی او پی ڈی کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں