90 دن میں ملک میں تبدیلی لانے کے دعویدار تین سال میں کچھ نا کر سکے، زیب جعفر

رحیم یار خان ( )مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی زیب جعفر کا کہنا ہے 90 دن میں ملک میں تبدیلی لانے کے دعویدار تین سال میں کچھ نا کر سکے، عمران نیازی کی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما زیب جعفر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سن لیں ن لیگ اور شریف خاندان نے ملک و قوم کی خدمت کی اسی لیے عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔نیازی صاحب اور ان کے ترجمان بناوٹی معاشی اعدادوشمار کے ذریعے عوام کو جھانسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ اب حکومت کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ تین سال میں مہنگائی کہیں سے کہیں پہنچ گئی ہے حکومت نے روزگار دینے کے بجائے لاکھوں افراد کا روزگار چھین لیا، انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی سرکار سے مایوس ہوچکے حکومت کے ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔عمران خان کی قیادت میں اگر اس حکومت نے کسی چیز کا ریکارڈ بنایا ہے تو وہ یوٹرنزاور کرپشن کا ریکارڈ ہے عوام کو ماسوائے جھوٹے لاروں کے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں