“پسند کی شادی کا ڈراپ سین”

رحیم یارخان ( )پسند کی شادی کا ڈراپ سین ،چاند پر گھر بنا کر دینے کو تیار ہوں شوہر کا عدالت میں بیان ،بیوی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ،

عدالت نے خلع کی ڈگری چیئرمین ثالثی کونسل کو بھجوا دی۔تفصیل کے مطابق ظفر آباد کی رہائشی مقدس شبیر نے چڑیا گھر روڈ کے رہائشی عبدالجبار کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی بعد ازاں گھریلو ناچاقی پر مقدس شبیر نے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں تنسیخ نکاح بربنائے خلع کا دعویٰ دائرکیا گزشتہ روز سماعت کے دوران مقدس شبیر کے والد شبیر احمدنے عدالت کو بتایا کہ وہ 7بیٹیوں کا باپ ہے اورعبدالجبار نے میری بیٹی کو اپنے پیار کے جال میں پھنسا کر نکاح کر لیا اس کے بعد میری بیٹی پر تشددکرنا شروع کردیا اورکمرے میں بند کر دیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایت پر مدعیہ کو بازیاب کروا یا ،اسی دوران شوہر عبدالجبار نے فیملی جج ندیم اصغر ندیم سے استدعا کی کہ یہ اس کی پیار محبت کی شادی ہے اوراپنے کئے پر شرمندہ ہے اوراب وہ اپنی بیوی کی ہر جائز خواہش پوری کرنے کے ساتھ ساتھ چاند پر گھر بناکر دینے کو بھی تیار ہے جس پر مدعیہ مقدس شبیر نے کہا کہ اس نے عبدالجبارسے شادی کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی تلافی کے لئے وہ خلع کی ڈگر ی حاصل کر کے اپنے دکھی والدکے زخموں پر مرہم رکھنا چاہتی ہے جس پر فیملی کورٹ نے خلع کی دونوں فریقین کے کونسل چوہدری انتظار حسین اورمحسن اخلاق جدران ایڈوکیٹس کی موجودگی میں تفریق کرادی اورتنسیخ نکاح کو موثر کرنے کے لئے متعلقہ چیئرمین ثالثی کونسل کو نقل ڈگری بھجوا نے کے احکامات جاری کردیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں