وزیراعظم,گورنر ھاوسز میں یونیورسٹوں کے قیام کے بجائے یونیورسٹی میں سیکرٹریٹ بنانے کی تیاریاں “

*محترم وزیرتعلیم/ پروچانسلر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز !*
*عزت مآب چانسلر پنجاب!*

*تحریک انصاف نے تو وزیراعظم ھاؤس اور گورنر ھاوسز میں یونیورسٹوں کے قیام کا وعدہ کیا تھا*
مگر
*حکومت نے تو روایتی U ٹرن سے یونیورسٹیوں میں بیوروکریٹ بسانا شروع کردئیے۔*

*مقامی سیاسی قیادت کو احساس نہیں تو بیوروکریسی ہی وژنری بنیں ایسٹ انڈیا کمپنی نہیں!*

*لوکل تحریک انصاف اور قاف لیگی (حکومتی) لیڈرشپ کو احساس کرنا ہوگا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا عباسیہ کیمپس دینے والی بھی قیادت تھی اور کیسی قیادت تھی۔ تعلیم کو دینے کے بجائے لینے کے در پر آنا تعلیم کشی ہے۔ سارا بہاولپور پڑا ہے سیکرٹریٹ کہیں بھی بن سکتا ہے یونیورسٹی ہی میں کیوں؟ یہ جھانسہ کیا کہ کچھ ماہ کے بعد واپس دیا جائے گا ۔ آپ ہی صبر کرلیں 2 ماہ۔ اگر کچھ ماہ بعد آپ کی حکومت نہ جیت سکی نہ دوبارہ آسکی تو؟*
*نئی نئی بہاولپور تعیناتی والے ایڈیشنل چیف سیکرٹری صاحب! رحم ! ہائیر ایجوکیشن پر رحم !* ( *نعیم مسعود* )

اپنا تبصرہ بھیجیں