بہاولپور( ) اسلامیہ یونیورسٹی کے عباسیہ کیمپس کو متنازعہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
صوبہ بہاول پور موومنٹ کے راہنماؤں راجہ شفقت محمود، طارق مجید چوہدری، نسرین انور، نے اپنے بیان میں کہا کہ عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی کی تاریخی عمارت ہے جو خطے میں علم و آگہی کا مرکز ہے۔نواب آف بہاول پور کے حکم سے بننے والے عباسیہ کیمپس کو سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ انتہائی احمقانہ ہے۔ حکومت عوام دشمن ہونے کیساتھ ساتھ علم دشمنی کا کردار بھی ادا کررہی ہے۔متّعصب حکومت ملتان میں نئے منصوبوں اور عمارتوں سنگ بنیاد رکھ رہی ہے جبکہ بہاول پور کے اداروں پر شب خون مارہی ہے۔عباسیہ کیمپس علمو آگہی کا۔مرکز ہے اسے بیوروکریسی کا افسر خانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔اہل بہاول پور حکومت کو انتباہ کرتے ہیں کہ تعلیم دشمنی اور بغض بہاول پور سے باز رہے,
جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے اعلیٰ افسران کا اسلامیہ یونیورسٹی کے عباسیہ کیمپس کو سات دن میں خالی کروانے کیلئے دباو، ذرائع کے مطابق کیمپس خالی کرنے کا تحریری حکم نہیں ملا تاہم افسران اپنے دوروں کے دوران اور میٹنگز میں عباسیہ کیمپس کو عارضی طور پر خالی کرنے کا کہتے ہیں، سیکرٹریٹ کی عمارت کیلئے عباسیہ کیمپس ہی ضروری ہے یا کوئی اور آپشن بھی ہے,