لاہور29 جولائی:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی گورنمنٹ ہاؤس مری آمد۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار نے مری میں گورنمنٹ ہاؤس کوعوام کیلئے کھولنے کاافتتاح کردیا۔
وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ہاؤس مری کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری کابھی افتتاح کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر کا گورنمنٹ ہاؤس مری کی عمارت کو عوام کیلئے کھولنے کی تقریب سے خطاب۔
ادائیگی کرکے گورنمنٹ ہاؤس مری میں قیام و طعام کی سہولت حاصل کی جاسکے گی۔عثمان بزدار
گورنمنٹ ہاؤس مری کا”بوتیک ہیریٹج ریزارٹ“کی حیثیت سے ا فتتاح ایک شاندار موقع ہے۔عثمان بزدار
سرکاری عمارتوں کو ریسٹ ہاؤس میں بدلنا دراصل وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا آغاز ہے۔عثمان بزدار
وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر میں رہائش اختیارکر کے سادگی کی مثال قائم کی۔عثمان بزدار
سیاحت کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے۔عثمان بزدار
ماضی میں اس شعبے کو بری طرح نظرانداز کیا گیا۔عثمان بزدار
مربوط ٹورازم پالیسی کے ذریعے پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔عثمان بزدار
حکومت کے مالی وسائل میں اضافے کیلئے سرکاری اثاثوں کا بہترین استعمال بھی حکومت کی پالیسی میں شامل ہے۔عثمان بزدار
تاریخی نوعیت کی حامل سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے فروغ کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔عثمان بزدار
گورنمنٹ ہاؤس مری کی عمارت کو بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر سرکاری استعمال کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار
اس شاندار عمارت کی گولڈن جوبلی ہوئے بھی 15 سال گزر چکے ہیں۔عثمان بزدار
اس پرشکوہ عمارت کو ملکہ برطانیہ، امریکی صدر، شاہ افغانستان سمیت متعدد عالمی شخصیات کی میزبانی کا شرف حاصل رہا ہے۔عثمان بزدار
حکومت اب یہ اعزاز اپنے زعما تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے اور قیام و طعام کی بہترین سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔عثمان بزدار
حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ میں 177 ریسٹ ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے اوپن کر چکی ہے۔عثمان بزدار
حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کو صنعت کے طور پر فروغ دینے کے تمام تر مواقع استعمال کرنا چاہتی ہے۔ عثمان بزدار
جامع حکمت عملی کے تحت دور دراز علاقوں خاص طور پر جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار
جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ منرو،مبارکی ٹاپ، فاضلہ کچھ، بارتھی اور دیگر علاقوں کا سہانا موسم اور دلکش مناظر سیاحوں کی توجہ کے منتظر ہیں۔عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ریزارٹس کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں۔عثمان بزدار
سیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے کیمپنگ سائٹس، سفاری، پیرا گلائیڈنگ ہوگی اور مقامی ثقافت کے فروغ کیلئے ہیرٹیج بازار بھی قائم کئے جائیں گے۔ عثمان بزدار
ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں لاہور کی طرز پر جلد ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ عثمان بزدار
کلچرل ٹورازم کے فروغ سے نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاح بھی متوجہ ہوں گے۔عثمان بزدار
غیرملکی سیاحوں کی آمد سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔عثمان بزدار
پنجاب میں فوڈ/ فروٹ ٹورازم کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔عثمان بزدار
صوبہ کے 8 مختلف شہروں میں نئے سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔عثمان بزدار
سیاحتی مقامات پر قیام کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے بنے بنائے کمرے لا رہے ہیں۔عثمان بزدار
کوٹلی ستیاں اور کوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے پراجیکٹ لایا جائے گا۔ عثمان بزدار
کالاباغ اور نمل جھیل کے گرد و نواح میں سیاحت کے فروغ کیلئے قیام کی بہترین سہولتیں مہیا کریں گے۔عثمان بزدار
وادی سون میں ”اوچھالی جھیل“ ہر سال ہزاروں غیرملکی خوبصورت پرندوں کا میزبان مقام ہے۔ عثمان بزدار
اوچھالی جھیل کو ”ایکو ٹورازم“ کے فروغ کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ عثمان بزدار
دھرابی جھیل پر بھی ریزارٹ ڈویلپ کیا جائے گا۔عثمان بزدار
ٹلہ جوگیاں میں ”مذہبی ٹورازم“ کے فروغ کیلئے روہتاس فورٹ پارک وے بنائیں گے۔عثمان بزدار
تھل اور چولستان میں نئی کیمپنگ سائٹس اور ڈیزرت سفاری منعقد کی جا رہی ہیں۔عثمان بزدار
ان علاقوں میں ڈیزرٹ ریلی کو مزید بہتر اور پرکشش بنا نے کیلئے ثقافتی شوز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔عثمان بزدار
حکومت پنجاب ”مذہبی سیاحت“ کو فروغ دے رہی ہے۔عثمان بزدار
ننکانہ صاحب میں ٹی ڈی سی پی کے پہلے موٹل کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ عثمان بزدار
جلد پنجاب سیاحت کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پہچانا جائے گا۔ عثمان بزدار
تقریب سے صوبائی وزیر سیاحت تیمور خان بھٹی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورڈی جی پروٹوکول نے بھی خطاب کیا۔
٭٭٭٭