اپنے آپ کو تعلیم دوست حکومت کہنے والی حکومت اصل میں تعلیم دشمن حکومت ہے”

بہاول پور( ) اپنے آپ کو تعلیم دوست حکومت کہنے والی حکومت اصل میں تعلیم دشمن حکومت ہے حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کوایک ہفتہ میں کیمپس خالی کرانے کانوٹس جاری کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں

ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن میاں بلیغ الرحمن اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 246 سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر رانا طارق خان کی اسلامیہ یونیورسٹی عباسیہ کیمپس کو سیکریٹریٹ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے یونیورسٹی کو نوٹس دینے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کیاانہوں نے اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بڑے وعدے کیے تھے کہ جس دن تحریک انصاف کی حکومت آئے گی اس دن گورنر ہاوسز کے باہربلڈوزر کھڑے ہونگے جو یہ بڑے بڑے گورنر ہاوس کی دیواریں گرا کر ان گورنر ہاوس کو وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کردیا جائے اور اپنے ہی وعدوں سے ا س حکومت نے یوٹرن لے لیا جو کہ اس حکومت کا خاصہ بھی ہے

انہوں نے کہا کہ گورنر ہاوس وزیراعظم ہاوس کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا کرنا الٹا بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے تاریخی عباسیہ کیمپس کو نوٹس بھیجا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیمپس کو خالی کیا جائے اور یہاں سیکریٹرٹ بنایا جائے گا اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر میاں بلیغ الرحمن اور سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 246 سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر رانا طارق خان نے حکومت اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اہنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے آپ کو تعلیم دوست حکومت کہنے والی حکومت اصل میں تعلیم دشمن حکومت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں