کسی تعلیمی ادارے کو سرکاری دفاتر میں تبدیل نہیں کیا جا ئگا۔ وزیر اعلٰی پنجاب

بہاولپور( ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسان چانڈیو اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید صفدر حسین بخاری نے رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ چوہدری کی وزیر اعلٰی پنجاب سے عباسیہ کیمپس کے معاملے پر ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب ایک علم دوست انسان ہیں اور انہوں نے صوبے میں اعلٰی تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے بہت سے اقدامات کئے ہیں ۔ وزیر اعلٰی نے مذکورہ ملاقات میں کہا کہ کسی تعلیمی ادارے کو سرکاری دفاتر میں تبدیل نہیں کیا جا ئگا۔ تعلیمی اداروں کی ترقی جناب وزیر اعظم کا وژن ہے ۔ اس موقع پر محترم سمیع اللہ چوہدری نے وزیر اعلٰی کو آگاہ کیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ایک تاریخی دانش گاہ ہے جو قیام پاکستان سے قبل قائم ہوئ اور آج ملک کی ایک بڑی جامعہ بن چکی ہے۔ نواب آف بہاولپور نے عباسیہ کیمپس تعمیر کیا اور یہ اس یونیورسٹی کا تاریخی کیمپس ہے جس سے ہزاروں طلباء وطالبات اور ایلومینائ للگاو رکھتے ہیں۔
اہلیان بہاولپور اس کیمپس کو نواب صاحب کی یادگار سمجھتے ہیں۔ یونیورسٹی کے طلباءو طالبات اور ملازمین وزیر اعلٰی تک موقف پہنچانے پر جناب سمیع اللہ چوہدری کے شکر گزار ہیں اور گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور، وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور سول سوسائٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں