رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ضلع میں موجود خواجہ سراﺅں کی فلاح وبہبود اور مسائل کے خاتمہ کے لئے تشکیل دی جانے والی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر) ریاست علی سمیت محکمہ سوشل ویلفیئر، نادرا، زکواة، بیت المال، ایجوکیشن ، ٹیوٹا سمیت دیگر متعلقہ اداروں، این جی اوز اور خواجہ سر اﺅں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو ہمارے مذہب اور آئین نے جو حقوق دیئے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے اور ہم سب مل کر مشترکہ حکمت عملی کے تحت انہیں حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس کمیونٹی کے لئے متعدد پروگرامز اور مراعات پر کام کا آغاز شروع کیا گیا ہے جس سے مستفید ہونے کے لئے ضلع بھر میں موجود خواجہ سراﺅں کے مکمل کوائف اکھٹے کئے جائیں گے اور ترجیحی بنیادوں پر تمام خواجہ سراﺅں کے قومی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نادار حکام تمام تحصیلوں میں خواجہ سراﺅں کے لئے خصو صی کاﺅنٹر مقرر کرے جبکہ ان کے مسائل کے تیز رفتار حل کے لئے تمام تحصیلوں میں فوکل پرسن مقرر کئے جائیں جو قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ان کی رہنمائی کریں۔
انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ بننے کے بعد تمام خواجہ سراﺅں کی احساس کفالت پروگرام، صحت کارڈ سمیت دیگر حکومتی فلاحی پروگرامز میں خواجہ سراﺅں کی رجسٹریشن کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ خواجہ سراءضلع میں موجود اپنی کمیونٹی کی مکمل تفصیلات فراہم کریں جس میں ان کی عمر، تعلیمی قابلیت سمیت دیگر ا ہم کوائف موجود ہوں تاکہ ان کی ملازمت، فنی تربیت اور تعلیم کے حوالہ سے اقدامات کئے جا سکیں۔این جی او ریڈ پاکستان نے یقین دہانی کرائی کے وہ ضلع بھر میں موجود خواجہ سراﺅں کے کوائف جمع کرنے کے لئے تمام سفری سہولیات فراہم کرے گی جبکہ ان خواجہ سراﺅں میں سے جو لوگ بیوٹیشن اور سلائی کڑھائی میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں سرکاری و نجی اداروں میں کورسز کرائے جائیں گے جس کا ماہانہ وظیفہ اور کورس کے اختتام پر مالی معاونت کی جائے گی تاکہ وہ اپنے روزگار کا آغاز کر سکیں۔خواجہ سراﺅں کی جانب سے قمبر کشش نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع میں470سے زائد خواجہ سرا موجود ہیں اور ڈپٹی کمشنر نے جس طرح تمام محکموں کو بلا کر ہمارے مسائل حل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے ان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور ہماری کمیونٹی بھی معاشرے میں اہم کردار اد اکرے گی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک خواجہ سراءکو ملازمت فراہم کرنے پر بھی ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments