لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے اتفاق شوگر ملزکو چلانے کی اجازت مل گئی”

رحیم یارخان ()لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے اتفاق شوگر ملز چنی گوٹھ کو چلانے کی کیلئےڈائریکٹر جنرل پرائس ، ویٹ اینڈ میئرز کو این او سی جاری کرنے کی ہدایت کر دی،

کاشت کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیل کے مطابق ہائی کورٹ لاہور کے جسٹس شاہد کریم نے اتفاق شوگرملز کی طرف سے تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل دائر ہونے والے کیس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے, ڈائریکٹر جنرل پرائس ، ویٹ اینڈ میئرز کو این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی،جس پر ڈی جی نے عدالت عالیہ کو بتانا کہ مزکورہ شوگر ملز کی پر پابندی کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے،جس پر عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایک نئی درخواست ہے جو نئے حالات کے مطابق ہے،

اتفاق شوگر ملز کے وکیل شہزاد بزمی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقے میں گنے کی کثیر کاشت ہے ،اتفاق شوگرملز کے چلنے سے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا،ہائی کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے پر کاشت کاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،کاشت رہنما جنید اسلم نائچ نے کہا کہ رحیم یارخان اور بہاولپور میں مخصوص لابی جو ہر حکومت میں اہم وزارتوں پر ہوتی ہے کی شوگر ملز ہیں،یہ شوگر ملز کاشتکاروں کا استحصال کرتی چلی آرہی ہیں،اتفاق شوگر ملز چلنے سے مقابلے کے فضا بنے گی جس سے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں