ڈپٹی کمشنر کا سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی موذی مرض میں مبتلا چھ سالہ بچی کی بیماری کا نوٹس”

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے سوشل میڈیاپر وائرل ہونے والی موذی مرض میں مبتلا چھ سالہ بچی کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے والدین کے ہمراہ بچی سے اپنے آفس میں ملاقات کی۔

موضع جیند والی سردار گڑھ کی رہائشی 6سالہ اقراءموذی مرض میں مبتلا ہے جس کی تشخیص والدین کینسر بتاتے ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید کے ہمراہ بیماری میں مبتلاءبچی کے والدین سے ملاقات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اقراءکی بیماری کی تشخیص اور علاج معالجہ کے لئے ضلعی انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے بچی کے والدین کو کہا کہ شیخ زید ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی زیر نگرانی بچی کے تمام ٹیسٹ کئے جائیں گے تاکہ بیماری کے حوالہ سے مکمل آگہی حاصل کی جا سکے اور کے بعد علاج معالجہ شروع کیا جائے گا جس کے تمام اخراجات انتظامیہ برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھرانے کی مدد کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید نے بتایا کہ بچی کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال میں داخل کرتے ہوئے علاج شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں