بھارت قانون کو رکھیل بناکرمظلوم کشمیریوں کا استحصال کر رہا ہے,

رحیم یارخان ( )پوری دنیا چند دنوں کے لاک ڈاؤن سے پریشان ہوگئی ہے جبکہ مظلوم شہری 5اگست 2019ء سے مسلسل کرفیو کی حالت میں ہیں،بھارت قانون کو رکھیل بناکرمظلوم کشمیریوں کا استحصال کر رہا ہے عالمی برادری نوٹس کیوں نہیں لے رہی،کشمیر زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے اوروادی لہورنگ ہے ایسے میں مظلوم بہنیں کسی محمد بن قاسم کی منتظر ہیں

ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب وضلعی صدر مرکزی انجمن تاجران عبدالرؤف مختار،سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شفیق علیم،وائس چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری عثمان محمود،سابق سینئر نائب صدر چیمبرآف کامرس چوہدری جاوید ارشاد،ضلعی جنرل سیکرٹری فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری وسیم شہزاد،وائس چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پولٹری مصنوعات چیمبر آف کامرس رانا محی الدین،معروف ٹاؤن پلانر اینڈ بلڈرزڈویلپرچوہدر ی شہزاد وڑائچ،معروف قانون دان چوہدری آصف سعید،سابق ممبر میونسپل کمیٹی ومعروف بزنس مین چوہدری اشفاق رشید،مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم کے ضلعی نائب صدر چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ،سابق ممبر مونسپل کمیٹی رانا امجدعلی،انجمن تاجران سکول بازار کے رہنما ملک حسن علی،سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار رئیس خالق داد چاچڑ،مہر عوامی اتحادپنجاب کے صدر حاجی عمر خان مہر اورضلعی صدرمسلم لیگ (ق)لیبر ونگ چوہدری نعمان گل نے یوم استحصال کشمیر بارے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کی خود ارادیت پر حملہ کیاجیسے پاکستانی عوام یکسر مسترد کرتے ہیں اورکشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مسلمانوں پر طرح طرح سے ظلم ستم کیا جا رہا ہے جبکہ انسانی حقوق کے ادارے چپ ہیں کشمیری عوام کی خودارادیت ان کا حق ہے اورپاکستان اس حق کو دلوا کر رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں