رحیم یارخان ( ) پولیس ایمرجنسی ریسکیو 15 پکار 15 میں تبدیل پنجاب بھر کے 36 اضلاع کا مرکزی کنٹرول روم لاہور میں قائم کر دیا گیا۔ ضلع رحیم یارخان میں پکار 15 پر رسپناس کے لیے ہر تھانہ کی سطح پر اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔
اطلاع ملنے پر اہلار سات منٹ میں کالر کے پاس پہنچ جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق پولیس ایمرجنسی ریسکیو15 کے نام سے عرصہ دراز سے کام کر رہی تھی جسے بہتر بنانے کے لیے انپسکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز نے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب بھر کے پولیس ایمرجنسی ریسکیو 15 کو پکار 15 کا نام دیکر پنجاب بھر کے36 اضلاع کا مرکزی کنٹرول روم لاہور میں قائم کر دیا ہے۔
ڈی پی او عمر سلامت نے اس سلسلہ میں ضلع بھر کے ڈیوٹی آفیسرز سے ایک اہم میٹنگ کی اور انہیں آگاہ کیا کہ پکار 15 چوبیس گھنٹے عوام کی جانب سے کی جانے والی ایمرجنیس کالز پر تمام اضلاع کی پولیس کو پیغامات ارسال کرتا رہے گا جس پر متعلقہ ضلع کی پولیس سات منٹ کے اندر کالر کے پاس پہنچ کر کارروائی عمل میں لائے گی اور اس کارروائی کی رپورٹ مقامی پکار ریسکیو 15 کو کرے گا جو کہ مرکزی کنٹرول کو آگاہ کرے گا۔ ڈی پی او نے ڈیوٹی آفیسرز کو حکم دیا کہ پکار 15 کی کالز پر فوری رسپانس کے لیے ہر تھانہ میں اہلکار اور وہیکل 24 گھنٹے تیار رہے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ ہونے پائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت عوام کی بہتر خدمت اور ان کی اطلاع پر فوری کارروائی منصوبے کی کامیابی کی ضمانت ہے جس کے لیے تعینات ہونے والے اہکار پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں اور عوام کی پکار پر انہیں کسی صورت مایوسی نہ ہونے پائے۔ اس مقصد کے لیے ہر تھانہ پر اعلی پولیس افسران و جوانوں کی تعیناتی کا حکم دے دیا گیا ہے اور اس منصوبہ کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔ قبل ازیں پولیس ایمرجنیس کی کالز رحیم یارخان میں آٹنڈ ہوتی تھیں اب وہ مرکزی کنٹرول روم لاہور میں آٹنڈ ہوں گی یہ تمام ڈیجیٹل سسٹم ہے جو کہ تیزی سے کام کرے گا اور عوام کو بہتر رپسپانس ملے گا۔
Load/Hide Comments