اقلیتوں کو مذہبی آزادی کا حق ہمارا مذہب اورآئین پاکستان بھی دیتا ہے۔ڈپٹی کمشنر, ڈی پی او

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ڈی پی او اسد سرفراز کے ہمراہ اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سماجی امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ پاکستان میں رہنے والے ہر مذاہب کے لوگوں کو اپنے عقائد کے مطابق عبادت کا محفوظ موقع دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو مذہبی آزادی کا حق ہمارا مذہب اور پاکستان کا آئین بھی فراہم کرتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گنیش مندر واقع کے بعد ضلع بھر میں اقلیتی برادری کی مذہبی عبادتگاہوں کو مستقل بنیادوں پر سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے بھی علماءکرام او ردیگر مذاہب کے اکابرین کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو سکیں۔

ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ تمام مذہبی عبادتگاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے اور مذہبی عبادتگاہوں کی سیکورٹی کے حوالہ سے ایک جامع ایس او پیز طے کی گئی ہے جس کے تحت پولیس کے جوان اقلیتی مذہبی مقامات پر مستقل تعینات رہیں گے اور متعلقہ علاقہ کے ایس ڈی پی اوز او رایس ایچ اوز بھی تسلسل کے ساتھ مذہبی مقامات کا دورہ کرکے سیکورٹی امور کا جائزہ لیں گے۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مذہبی عبادتگاہوں میں سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں