پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسےتک اضافہ کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) : اگست کے مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے 90 پیسےتک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پٹرول 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق تیار کی جانے والی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی۔ جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں