رحیم یار خان ( )آن لائن 2021بین الاقوامی تائیکوانڈوایشیا پومزا چیمپین شپ میں رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے جونیئر کیٹگری میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرکے جو اعزاز حاصل کیا ہے اس نے اولمپک میں ناقص کارکردگی کا مداوا کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے کوچز محمد احمد، عمیرسلیم، لیاقت علی، معید ، محمد امین ، اشتیاق احمد فرخ، نعمان اور سعدیہ امین، ارم رمضان نے آن لائن عالمی مقابلوں میں ایک سلور اور دو براﺅنز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نونہال سٹارز محمد حذیفہ نے (چلڈرن 1کیٹگری)میںسلور میڈل،محمد حمدان (چلڈرن 1کیٹگری )میںبراﺅنز میڈل،آرزو سلیم (چلڈرن 1کیٹگری )میں براﺅنز میڈل حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان اور ہمارے ضلع کا نام روشن کیا ہے بلا شبہ ان کے بہترین کارکردگی اور سہولیات فراہم کرنے کا کریڈٹ چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی /ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی ایس او اشفاق احمد خان اور تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداران ورلڈ چلڈرن سپورٹس کمیٹی پاکستان کے سیکریٹری شکیل یوسف ،ضلعی چیئرمین ورلڈ چلڈرن سپورٹس کمیٹی میاں عبدالسلام اور ضلعی جنرل سیکرٹری تائیکوانڈو ایسوسی ایشن
امیر جاویدکو جاتا ہے جنہوں نے نامناسب حالات میں بھی کھلاڑیوں کو سہولیات اور صحت مندانہ ماحول فراہمی کا سلسلہ ایس او اپیز کے ساتھ جاری رکھا ہو اہے۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وزیر اعظم نے ٹوکیو اولمپک میں ناقص کارکردگی کا نوٹس لیا اور پاکستان کی اولمپک کمیٹی سمیت تمام سپورٹس فیڈریشن کے عہدیداران و ذمہ داران کو اپنے عہدوں سے سبکدوش کرنے اور اعلیٰ سطح پر تمام سپورٹس فیڈریشن کا آڈٹ کروا کر اہل افراد کو ذمہ داریاں تفویض کرنے کا جو عندیہ کابینہ کمیٹی میں دیا ہے اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر فہمیدا مرزا نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم پاکستان کے فیصلے کی توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تمام سپورٹس فیڈریشن میں اہل افراد آگے لائے جائیںگے جو حقیقی معنوں میں پاکستانی بچوں میں چھپے ٹیلنٹ کو آگے لائیں گے اور تمام کھیلوں سے سفارشی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔
Load/Hide Comments