“رحیم یار خان” کے “شہید کیپٹن محمد آصف طفیل” نے سیاچن پر وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئےجام شہادت نوش کیا”

“رحیم یار خان” کے “شہید کیپٹن محمد آصف طفیل” نے دنیا کے بلند ترین محاذ سیاچن پر وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،

6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر سماجی رہنما فرحان عامر ایڈووکیٹ ، پاکستان پییلز پارٹی کی رہنما نوشین ہاشمی ایڈووکیٹ نے سعد ابراھیم ایڈووکیٹ کے ہمراہ شہید کے گھر حاضری دی اور وطن کی خاطر جان نچھاور کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا جنہوں نے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا اور وطن کی آبیاری اپنے خون سے کی جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ان۔ شہیدوں نے آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ ملک بنایا آج ہم ان کے جذبے کو سلام پیش کیا ہمارے جوان ہمارے محافظ ہمارا سرمایا ہیں آج کے دن شہیدوں کے گھروں میں حاضری دینے سے جن کا جذبہ مزید بلند ہو گا جو زندہ قوموں کا شیوہ ہے، ہم وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے شہیدوں، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

سلام پاکستان 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

اپنا تبصرہ بھیجیں