ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ یوم دفاع کے موقع پر سائبر دفاعی مشقوں کا انعقاد”

بہاولپور 6 ستمبر ( )ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ یوم دفاع کے موقع پر سائبر دفاعی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملکی سائبر جرائم سے محفوظ معاشرے کی تشکیل اور دشمن عناصر کو یہ بتانا تھا کہ پاکستانی قوم کسی بھی طرح کے سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائبر سکیورٹی زون و سائبر سکیورٹی آف پاکستان کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر سائبر دفاعی مشقوں کا انعقاد کروایا گیاجس میں سائبر سکاؤٹس کو سائبر حملوں سے نمٹنے کی مشقیں کروائی گئیں جو کہ ملکی سائبر سپیس کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے اہم سائبر حملوں اور ان سے نمٹنے کے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء و غازیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں اوردفاع کے لیے تیاریاں جاری رکھتی ہیں۔ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے لہذا ہمیں سائبر وار کے لیے تیار ہونے کی ضرورت ہے تا کہ پاکستان کا سائبر حملوں سے دفاع کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں