آن لائن بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں رحیمیارخان کے کھلاڑیوں کی ایک اورقابل فخرشاندار کارکردگی”

رحیم یار خان( )آن لائن بین الاقوامی تائیکوانڈو مقابلوں میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے جونیئر کیٹگری کے کھلاڑیوں کی ایک اورقابل فخرشاندار کارکردگی،

آن لائن مقابلوں میں30ممالک کے 650کھلاڑی شرکت کر رہے تھے۔ضلع رحیم یار خان کے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے 8گولڈ،8سلور اور 9براﺅنز میڈل حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی۔ننھے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے اپنی اس عظیم فتح کو شہداءپاکستان کے نام کر دیا۔کورونا کی عالمی وباءکے باعث روس میں ہونے والے آن لائن تائیکوانڈو مقابلوں میں 30ممالک کے650سے زائد کھلاڑی شریک تھے اور ان مقابلوں میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے عمیر سلیم ، رےحان غنی ، دلاور خرم ، محمد حمدان، محمد ریان، قاسم صدیق ،محمد حسن روحان ، محمد علی نے گولڈ میڈل،لیاقت علی ، ہائقہ رشید ، ریان بن خالد ، سید مراتب علی ، محمد حذیفہ ، عمار حسن ، محمد حذیفہ ، ہاذیقہ رشید نے سلور میڈل ،محمد شعبان نثار، ہادیہ رحمن ، ہانیہ رحمن ، اریبہ امین ، محمد کاوش، آرز و سلیم ، تحریم انور ، ہبہ فاطمہ ، حسن علی نواز نے براﺅنز میڈلز حاصل کرکے پاکستان اور اس ضلع کے لئے ایک اور اعزاز حاصل کیا۔ننھے کھلاڑیوں نے اپنی اس عظیم الشان فتح کویوم دفا ع کے موقع پر شہدائے پاکستان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں ہم آزاد فضا میں جو سانس لے رہے ہیں وہ انہیں شہداءکی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔ہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے اور آج کے دن کو ہم یوم تجدید کے طور پر اس کا بھی عہد کرتے ہیں کہ ہمارے شہداءنے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیںگی اور ہم اس ارض پاک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی سمیت دنیا میں اس کا نام ر وشن کرنے کے لئے اپنے دل و جان سے محنت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں