گھنیش مندر کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان سے نقصان کی رقوم وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے”

رحیم یار خان میں سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد گھنیش مندر کی توڑ پھوڑ میں ملوث ملزمان سے نقصان کی رقوم وصول کرکے مندر کمیٹی کے حوالے کر دی گئی۔۔۔

بھونگ مندر کیس میں اہم پیشرفت ضلعی انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مندر حملہ کیس میں ملوث 71 ملزمان سے مندر کی توڑ پھوڑ کے باعث ہونیوالے نقصان کی 10 لاکھ سے زائد رقم وصول کرکے گھنیش مندر کمیٹی ممبران کے حوالے کر دی گئی جس پر کمیٹی ممبران نے انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے جبکہ دوسری جانب پولیس نے مندر حملے کیس میں نامزد 85 ملزمان کے چالان مکمل کرکے انسداد دہشتگری کی عدالت بہاولپور پیش کردیا جہاں عدالت نے سماعت کے بعد 85 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بہاولپور جیل منتقل کر دیا اور آئندہ سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مندر حملے کیس کو 4 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے,

اپنا تبصرہ بھیجیں