ضلع بھر میں انسداد گداگری مہم کا آغاز, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ریاست علی

رحیم یار خان( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد گداگری مہم کا آغاز،ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل،

اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ لیبر، سوشل ویلفیئر، چائلڈ ویلفیئر بیورو اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں انسداد گداگری مہم کا حصہ ہوں گی۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد گداگری کمیٹی کاتعارفی اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ریاست علی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور حکومت کی جانب سے نامزد انسداد گداگری کمیٹی کے چیئرمین چوہدری جاوید نے شرکت کی۔ریاست علی نے انسداد گداگر کمیٹی کے شرکاء کو حکومتی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا۔

بعد ازاں کمیٹی ممبران نے پولیس کے ہمراہ شہر کی معروف شاہرات اور چورواہوں کا دورہ کرتے ہوئے15پیشہ ور بھکاریوں کو موقع سے گرفتار کرتے ہوئے مقدمات مقامی تھانوں میں درج کروا دیئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ریاست علی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی واضح ہدایات ہیں کہ ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا جائے اس ضمن میں محکمہ سوشل ویلفیئر، لیبر، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور پولیس مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہے اور پہلے روز ہی 15 مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ چھوٹے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر چیئرمین کمیٹی چوہدری جاوید، ضلعی آفیسر سوشل ویلفیئر رانا سجاد، ضلعی آفیسر لیبر میاں جہانگیر، ضلعی آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورورانا کلیم اللہ بھی ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں