سانحہ بھونگ دو مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم “

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)سانحہ بھونگ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس کی جانب سے اندراج کیئے گئے دو مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے،

مقدمات کی سماعت مقامی عدالت میں ہوگی۔تفصیل کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ناصر حسین نے سانحہ بھونگ میں پولیس کی جانب سے اندراج کیئے گئے دو مقدمات جن میں شرپسند عناصر کی جانب سے موٹروے ایم فائیو کو بند کرنے اور بھونگ کے علاقہ میں امام بارگاہ پرلگائے علم کی بے حرمتی کرنے پر اندراج کیئے گئے مقدمات میں پولیس کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات کو ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت مقامی سول عدالت میں کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں،جبکہ تیسرے مقدمہ جس میں ملزمان پر مذہبی عبادت گاہ پر حملہ کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے پر دہشتگردی کی دفعات کودرست قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ بھونگ پر پولیس نے تینوں مقدمات میں 150سے زائد افراد کے خلاف مقدمات اندراج کیئے تھے جن میں سے85افراد کو شناخت پریڈ کے بعد ملزم قرار دیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں