ڈپٹی کمشنر کا خانہ بدوشوں کی آبادی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کےقطرے پلا کرمہم کا آغاز”

رحیم یار خان( ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بائی پاس روڈ رحیم یار خان سے ملحقہ خانہ بدوشوں کی آبادی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے دو قطرے پلا کر ضلع میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان سمیت دیگر ہیلتھ افسران و پولیو مہم کا عملہ موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں انسداد پولیو مہم 20تا25ستمبر تک جاری رہے گی اور اس دوران ضلع کے8لاکھ75ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کپاس کی چنائی بھی جاری ہے جس کے لئے مختلف اضلاع سے خاندان ضلع میں آباد ہوئے ہیں اور ان میں موجود بچوں کو بھی محکمہ ہیلتھ کی پولیو ٹیمیں ویکسین پلائیں گی جس کے باعث ضلع میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف10لاکھ5ہزار سے زائد مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے فکس پوائنٹس، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن پر بھی مسافر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو وؓامن اے کے کیپسول بھی پلائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے ایک مکمل سیکورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے والدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کے لئے محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں