جنوبی پنجاب گرلز والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل دفاعی چیمپین رحیم یار خان کے نام”

رحیم یار خان( )ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ جنوبی پنجاب والی بال گرلز ٹورنامنٹ اختتام پذیر،

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری آصف مجید تھے۔جبکہ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ طالب حسین رندھاوا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر عادل رحمن، پی ٹی آئی رہنما شمیل مرزا، شکیل یوسف سمیت دیگر سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران موجود تھے۔تین روزہ جنوبی پنجاب گرلز والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل دفاعی چیمپین رحیم یار خان نے مسلسل ساتویں بار اپنے نام کیا۔رحیم یار خان کی ٹیم نے فائنل میں بہاولپور کو شکست دی جبکہ ملتان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ایم پی اے چوہدری آصف مجید نے فاتح ٹیم سمیت دیگر مہمان ٹیموں کو انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لئے گرا س روٹ لیول سے کھیلوں کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان میں شہری اور دیہی علاقوں میں نئے سپورٹس گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں جس سے مقامی شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شمولیت کے موقع میسر آئیں گے اور سہولیات کی فراہمی سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوں نے کورونا ایس او پیز کے ساتھ ضلع میں کھیلوں کے انعقاد کرانے پر چیئرمین ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفا ق احمد کی کاوشوں کو بھی سراہا۔بعد ازاں مہمان خصوصی نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں