“معلومات تک رسائی کا عالمی دن”

بہاول پور( ) معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پرمخدوم زین حسین قریشی رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک متوازی سیشن میں پارلیمینٹیرینز نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،سینئر فیکلٹی ممبرز اور بہاولپور سے قانون دان فیکلٹی ممبران اور طلباو ء طالبات بذریعہ آن لائن شریک ہوئے۔زین حسین قریشی پارلیمانی سیکٹری برائے خزانہ نے کہا کہ معلومات تک رسائی کے عالمی دن کے موقع پر پارلیمینٹیرینز اور اکیڈمیہ کا براہِ راست ایک تقریب میں شریک ہونا خوش آئند امر ہے۔ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے جنوبی پنجاب،ملٹی سٹیک ہولڈرز،ورکنگ گروپس،اساتذہ اور طلباء کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے بحث و مباحثہ اور نئے آئیڈیاز کواجاگر کرنے کیلئے ایک بہترین موقع فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی پائیدار ترقی کے حصول کے لئے معاشرے کے مختلف نمائندوں کو شامل کرنا انتہائی حوصلہ افزاء بات ہے جو بہت نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت شہریوں کو با اختیار بنانے کے لئے معلومات کی آزادانہ اور بلا تعطل فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔معلومات تک رسائی کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی سطح پر قانون سازی کی گئی ہے جو سرکاری اداروں کے احتساب اور عوام تک معلومات کی رسائی کے حوالے سے سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ مساوات پر مبنی پر امن پاکستان کے لئے سوشل ڈویلپمنٹ اہداف کوپورا کرنے کے لئے معلومات کی بلا روک ٹوک فراہمی اور ہر سطح پر جواب دہی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔اس قانون کو بلا تفریق ملک کے تمام علاقوں میں نافذ کرنے کے لئے حکومت صحیح سمت میں اقدامات کر رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی کے عالمی دن پر پارلیمینٹیرینز،یونیورسٹی اساتذہ اور سول سوسائٹی کو ایک جگہ پر اکٹھا کرنے پر وفاقی پالیمانی سیکٹری زین حسین قریشی مبارکباد کے مستحق ہیں۔معلومات کی آزادانہ فراہمی لوگوں کا بنیادی حق ہے اور ہمارا آئین اس کی گارنٹی دیتا ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بھی اس قانون کے حوالے سے ایک باقاعدہ دفتر موجود ہے جو باقاعدگی سے عام لوگوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتا ہے اور ویب سائٹ پر بھی تمام ضروری معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اس موقع پر سگنیفائی تنظیم کے زین بلوچ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا تقریب میں پروفیسرڈاکٹر مصور حسین بخاری چیئرمین شعبہ سیاسیات و فوکل پرسن،پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین سوشل سائنسز،ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ،ممتاز دانشور اور سابق پارلیمینٹیرین سید تابش الوری،صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امیرِعجم ملک،سینئر صحافی مجیداے گِل اور نصیر احمد ناصر،سماجی کارکن وسابق ممبر بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اسرار حسین شاہ،ہیڈ آف سگنیفائی زین بلوچ،فیضان علی،محمد علی،شہبازعلی خان اور دیگر فیکلٹی ممبران و طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اراکین نے یونیورسٹی اور مدارس کو ایک دھارے میں شامل کرنے،مثبت رائے عامہ کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں میں ڈائیلاگ کے فروغ،حکومتی اداروں اور عوام مطابقت کے فروغ اور معلومات تک رسائی کے قانون کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں