شیخ زید ہسپتال میں اس وقت ڈاکٹرز اورعملہ کی شدید کمی ہے, ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

رحیم یارخان( )سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سے ینگ ڈاکٹرزا یسوسی ایشن شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے صدر ڈاکٹر عاطف نواز چانڈیہ، سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر شبیراحمد وڑائچ، سابق صدر ڈاکٹر امجدعلی، ڈاکٹر آصف علی مغل،مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالغفار چوہدری کی ملاقات،

ینگ ڈاکٹرز کودرپیش مسائل سے تفصیل سے آگاہ اورانکے حل کی ضرورت پرزوردیا، ڈاکٹر عاطف نواز چانڈیہ نے بتایاکہ شیخ زید ہسپتال میں اس وقت ڈاکٹرز اورعملہ کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں بہت ساری مشکلات درپیش ہیں ڈاکٹرز ڈبل ڈبل ڈیوٹیاں کررہے ہیں لہذا نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں تاکہ میڈیکل سروسز بہتر ہوں۔سنٹرل انڈیکشن پالیسی میں پی جی آرز (PGR) کی سیٹوں میں اضافے کے حوالہ سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی،انہوں نے کورنا وارڈ میں کام کرنے والے ملازمین کا کورونا رسک اللاؤنس فوری طور پر دینے کابھی مطالبہ کیا اور کہاکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے یہ ملازمین کرونا رسک الاؤنس سے ابھی تک محروم چلے آرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی میں کام کرنے والے ہر ملازم کو سمز(SEMS)اللاؤنس اور ہمارے سینیر کنسلٹنٹس کا جو سپیشل اللاؤنس کچھ ماہ سے روکا گیا اس کوبھی فوری جاری کیا جائے۶۔ڈاکٹرز کے رہنے کیلئے ڈاکٹر ہاسٹلز کی تعمیر اور مڈل کالونی میں اضافہ کیا جائے،سرجیکل بلاک کی عمارت کے کام کو شروع کروانے اور ساتھ میں بڑھتے ہوئے پارکنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے پارکنگ پلازہ تعمیرکیا جائے تاکہ گاڑیوں کے پارکنگ کے مسائل حل ہوں،ایم سی پی ایس (MCPS)پروگرام پے لگی پنجاب گورنمنٹ کی پابندی کوفوری ہٹایا جائے۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے تمام ڈاکٹرز کے مسائل کو غورسے سنا اورکہاکہ وہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں اورڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہسپتالوں کادورہ کررہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس ضمن میں اس خطہ میں شعبہ صحت پر ایک خطیر رقم صرف کی جا رہی ہے اور نئے ہسپتالوں کے قیام کے ساتھ پہلے سے موجود ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔شیخ زید ہسپتال اورڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کریں گے تاکہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جاسکے,

اپنا تبصرہ بھیجیں