خواجہ فرید یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف کا پر امن احتجاج 45 واں روز میں داخل”

رحیم یار خان( ) خواجہ فرید یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف کا پر امن احتجاج 45 واں روز میں داخل۔

خواجہ فرید یونیورسٹی کے اساتذہ آئے دن مینجمنٹ کے ہتک آمیز رویہ سے تنگ آکر سراپا احتجاج ہیں۔ آج یہ احتجاج وی سی آفس، سول انجینئرنگ اور ان لوگوں کے دفاتر کے سامنے ریکارڈ کروایا گیا جن کو غیر قانونی طور پر یونیورسٹی میں بھرتی کیا گیا اور جو لوگ پہلے سے کام کر رہے تھے اور جنہوں نے یہ یونیورسٹی بنائی تھی ان کو ڈرانے دھمکانے کیلئے بھرتی کیا گیا۔ اساتذہ اور ملازمین کا یہ کہنا تھا کہ ہم اپنے حقوق کے لئے ہر فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ ہم اس وقت تک اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک ان کو ان کے بنیادی حقوق نہیں مل جاتے۔

مزید یہ کہ یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کو بند کیا جائے اور یونیورسٹی کے تمام معاملات قانون کے مطابق چلائی جائیں۔ احتجاج کرنے والے اساتذہ اور سٹاف میں اپنی سفارشات کمیٹی کو پیش پیش کر دی ہیں جن میں کوالٹی آف ایجوکیشن بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور اسٹاف کی عزت و تکریم ملحوظ خاطر رکھنے کی بنیادی شرائط بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں