چولستان کےتمام مسائل کو ایوانِ بالا میں پیش کروں گا,یدھشٹر چوہان

رحیم یار خان( ) ایم پی اے یدھشٹر چوہان کی سماجی رہنما محبت رام داس کے گھر آمد ہلیان بستی امان گڑھ نے ان کو خوش آمدید کہا اور مخصوص نشست پر کامیابی کی مبارک باد پیش کی یدھشٹر چوہان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے قائدین کی طرف ایم پی اے کا اعلان کردیا گیا ہے اور عہدے پر فائز ہوکر اپنے علاقے کے تمام مسائل کو ایوانِ بالا میں پیش کروں گا

اس کے ساتھ طالب علموں ، مزدوروں، عورتوں کے حقوق ،روہی کے فنکاروں اور چولستان کے تمام مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے محبت رام سے خصوصی دعا کروائی کہ میں اس منصب پر قائم رہے کر اپنی قوم کی خدمت کرتا رہوں۔ اس تقریب کے میزبان پریتم داس بالاچ نے کہاں کہ پوری بستی یدھشٹر چوہان کی ممنون ہے کہ سب سے پہلے انہوں نے ہمیں خدمت کا موقع دیا اور ہماری گھر تشریف لائے اس تقریب میں جمعہ جی شاد ،کرمچند چوہان ، مکیش کمار ، دیوراج منگی ، شنتوش کمار ، سورج کمار ، دیوان چند بالاچ ، وجے بالاچ ، دھرمیندر منگی، راہول بالاچ ،سیٹھ ہرکھاجی ،گیان چند بالاچ ، اجے بالاچ، شامیر کمار، نیکھل کمار اور سیٹیزن جرنلسٹ ڈی کے بالاچ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں