پی ڈی ایم مہنگائی کے خلاف یکم نومبر کو سٹی پُل رحیم یار خان پر احتجاج ہوگا, میاں امتیاز احمد

رحیم یار خان ( )سابق ایم این اے و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میاں امتیاز احمد کی رہائش گا پر منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے ضلعی اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل سردار اظہر خان لغاری، ضلعی موبائل امن کمیٹی کے سربراہ علامہ عبدالروف ربانی، سابو ایم پی اے محمودالحسن چیمہ، جمعیت علماء اسلام کے ضلعی صدر مولاناخلیل الرحمان درخواستی،ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی،جمعیت اہلحدیث کے تحصیل ناظم مرزا افتخار بیگ، جمعت علمائے پاکستان کے ڈویژنل صدر ریاض احمد نوری،قاری عامر فاروق عباسی، محمد عثمان لدھیانوی،انس ظفرسمیت دیگررہنما شریک ہوئے,

اجلاس میں مشاورت کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ جس کے مطابق فیصلہ کیا گیا کے ملک میں روز با روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لا قانونیت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جس میں پی ایم اے میں شامل تمام جماعتیں بھرپور شرکت کریں گیں۔یکم نومبر کو ایک بجے سٹی پُل رحیم یار خان پر احتجاج ہوگا اس احتجاج میں ضلع بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہونگے۔ مختلف علاقوں نے آنے والی احتجاجی ریلیاں سٹی پُل پر جمع ہونگیں جہاں پر پی ڈی ایم کے رہنما خطاب کریں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے نااہل حکمران تین سالوں میں عوام کو پریشانی کے علاوہ کچھ نہیں دیا مہنگائی سے پریشان عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں اب پاکستانی عوام کی واحد اُمید پی ڈی ایم ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے یہ احتجاج کا سلسلہ حکومت کے خاتمہ تک جارہی ہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں