اتحاد شوگر مل نے بوائلر کو آگ دے دی” حکومت امدادی قیمت کا اعلان نہ کر سکی”

رحیم یار خان ( )رحیم یارخان میں اتحاد شوگر مل نے کرشنگ سیزن 2021-22ء کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے بوائلر کو آگ دے دی‘تاحال حکومت کی طرف سے گنے کی امدادی قیمت کا اعلان نہ ہو سکا۔

تفصیل کے مطابق بوائلر لائٹ اپ کرنے کی تقریب اتحاد شوگر ملز میں ہوئی۔تلاوت قرآن پاک اور دعا کے بعد ڈائریکٹر اتحاد شوگر مل حاجی محمدابراہیم اور چوہدری اشفاق احمد نے بوائلر کو آگ دی۔اتحادشوگرمل نے کرشنگ کے آغاز سے قبل مشینری کی اوورہالنگ مکمل کر لی ہے تاہم حکومت کی طرف سے شوگر کرشنگ سیزن 2021-22ء کے لیے گنے کے نرخ اور کرشنگ سیزن شروع کرنے بارے اعلان نہیں ہو سکا۔

واضح رہے پنجاب میں 21لاکھ40ہزار ایکڑ پر گنے کی کاشت کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔ضلع رحیم یار خان میں گنے کی کاشت 4لاکھ 89ہزار ایکڑ ہے۔چوہدری اشفاق احمد نے میڈیا کو بتایا کہ شوگر مل اور کاشت کاروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے‘اتحاد شوگر مل اپنے ایریا کے کاشتکاروں کو گنے کی نئی ورائٹیوں بارے آگاہی کے ساتھ ساتھ سالانہ کروڑوں روپے کھاد کے لیے آسان شرائط پر قرض مہیا کرتی ہے تاکہ کاشت کار اپنی فی ایکڑ پیداوار بڑھا سکے۔انہوں نے کہا کہ اتحاد شوگر ملز نے اپنی کاشت کاروں کو تمام رقوم کی ادائیگی مکمل کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں