حکومت مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے, پی ڈی ایم

رحیم یار خان ( ) پی ڈی ایم کے ضلعی صدر چوہدری محمود الحسن چیمہ، جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی،سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد،چیرمین عوامی امن کمیٹی علامہ عبدالرئوف ربانی، مومن زار سلیمان خیل، مائزہ حمید گجر، مولانا عامر فاروق عباسی ودیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ یکم نومبر کو مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،

موجودہ حکومت مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، دھرنا دینے والی حکومت آج دھرنا دینے والوں پر ظلم وستم کا راستہ اپنا رہی ہے جو ریاست مدینہ کے دعویداروں کیلیے لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہاکہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور واپڈا والوں کی صارفین سے زیادتیاں بڑھ گئی ہیں صارفین کو معاشی مسائل میں ریلیف دینے کی بجائے ان پر عرصہ حیات تنگ کرکے اقساط پر پابندی اور غیر قانونی طریقے سے میٹر بجلی اتارے جارہے ہیں، امن وامان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے ماہی چوک میں نو افراد لے قتل پر ورثاء تاحال انصاف کے منتظر ہیں، انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی روک تھام کے بجائے حکومت کی جانب سے روز اشیائے خوردونوش، پٹرولیم مصنوعات، بجلی گیس بلوں میں اضافہ عوام دشمنی کے مترادف ہے، انہوں نے کہاکہ عوام معاشی مسائل سے دوچار اور تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے اکتا چکے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکم نومبر کو سہ پہر تین بجے سٹی پل پر ظالم حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کے احتجاج میں شریک ہوں اگر مطالبات منظور نہ ہوئے اور مہنگائی کی روک تھام نہ کی گئی تو پی ڈی ایم قائدین کی ہدایات کے مطابق احتجاجی تحریک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا،

اس موقع پر مفتی عثمان لدھیانوی، چوہدری رفیق، محمد جاوید ماہی، رانا عمران مونی، میاں احسن، محمد منصور سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں